’اڈانی گرین انرجی‘ کو ملا 600 میگاواٹ ونڈ سولر ہائبرڈ پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ

کمپنی کو 18 ماہ میں اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کی امید ہے۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کے لئے کمپنی کو2.41 روپے فی کے ڈبلیو ایس کی شرح سے 25 برسوں تک ادائیگی کی جائے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دہلی: اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کا مکمل مالکانہ حق رکھنے والی کمپنی اڈانیز رینوایبل انرجی ہولڈنگ آئٹم لمیٹڈ کو سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا سے 600 میگاواٹ کے ونڈ سولر ہائبرڈ پاور پروجیکٹ کا ٹھیکہ ملا ہے۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں سولر انرجی کارپوریشن نے گزشتہ روز پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیے جانے سے متعلق ایک خط جاری کیا تھا۔ اسی کمپنی کے ذریعے 1200 میگاواٹ کے آئی ایس ٹی ایس کنیکٹیڈ ونڈ سولرہائبرڈ پاور پروجیکٹ کے لئے ایک ٹینڈر طلب کیا تھا جس میں اس نے حصہ لیا تھا۔ اسی میں سے اسے 600 میگاواٹ کے منصوبے کا ٹھیکہ ملا۔

کمپنی کو 18 ماہ میں اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کی امید ہے۔ اس پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کے لئے کمپنی کو2.41 روپے فی کے ڈبلیو ایس کی شرح سے 25 برسوں تک ادائیگی کی جائے گی۔ اس منصوبے سے سالانہ 192.68 کروڑ یونٹ سے زیادہ بجلی پیدا ہونے کی امکان ہے جس سے سالانہ 177.27 کروڑ کلو گرام کاربن کے اخراج کو کم کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔