بہار میں ’چمکی‘ کا قہر جاری، ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 63 تک جا پہنچی

مظفر پور کے سول سرجن ڈاکٹر سیلیش نے بتایا کہ ضلع کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال ( ایس کے ایم سی ایچ ) میں اس بیماری کا علاج کرا رہے 52 اور کیجریوال اسپتال میں 11 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مظفر پور: بہار میں چمکی بخار (ایکیوٹ انسیفیلائٹس سنڈروم ۔ اے ای ایس ) کا قہر لگاتار جاری ہے اور اب تک اس مہلک بیماری سے 63 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ مظفر پور کے سول سرجن ڈاکٹر سیلیش پرساد سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال ( ایس کے ایم سی ایچ ) میں اس بیماری کا علاج کرا رہے 52 اور کیجریوال اسپتال میں 11 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس بیماری سے متاثر ایس کے ایم سی ایچ میں داخل 68 بچوں میں سے 9 کی حالت نازک ہے جبکہ کیجریوال اسپتال میں 9 میں سے 5 بچوں کی حالت نازک ہے اور سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مظفر پور کے ان دونوں اسپتالوں میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔


سیلیش پرساد سنگھ نے بتا یا کہ اس بیماری کی روک تھام اور اس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے دیہی علاقوںمیں لاؤڈ اسپیکر کے توسط سے جہاں تشہیر کی جارہی ہے وہیں گھر۔ گھر جاکر احتیاط برتنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ساتھ ہی ہر ایک گھر تک او آر ایس کے پیکٹ کی تقسیم بھی کی جارہی ہے۔

لوگوں میں اس بیماری سے بیداری کے لئے الگ سے کئی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔ جن میں آشا کارکنان اور آنگن باڑی سیوکاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے اراکین کو یہ یقینی بنانے کو کہا گیاہے کہ گھر ۔ گھر او آر ایس کے پیکٹ پہنچائیں جائیں ۔ اس کام میں ذرہ برابر بھی کوتاہی برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */