ملک میں موب لنچنگ کی وبا پھیل گئی، اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: سورا بھاسکر

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے ملک میں جگہ جگہ ہو رہی موب لنچنگ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت سے منھ موڑنا ملک میں موب لنچنگ کے واقعات کو فروغ دینے جیسا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک میں بڑھتے موب لنچنگ کے واقعات پر بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بھیڑ کے ذریعہ تشدد کا معاملہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس حقیقت سے منھ پھیرنا بہت مشکل ہے۔ انھوں نے کہا کہ موب لنچنگ نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ سورا بھاسکر نے 49 ہستیوں کے ذریعہ پی ایم مودی کو لکھے گئے ایک خط کی تعریف کرتے ہوئے اپنی فکر کا اظہار میڈیا کے سامنے کیا۔


خبر رساں ادارہ اے این آئی کے مطابق سورا نے کہا کہ ’’موب لنچنگ ملک میں سب سے بڑے مسائل میں سے ایک بنتی جا رہی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس طرح کے بڑھتے جا رہے واقعات کو ہم نظر انداز کر سکتے ہیں یا اس سے منھ موڑ سکتے ہیں۔ یہ موب لنچنگ ایک وبا بن چکی ہے جو پھیلتی ہی جا رہی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو گلوکار، رائٹر اور فلمسازوں نے پی ایم مودی کو ایک خط لکھا تھا۔ اس خط سے متعلق سورا بھاسکر نے کہا کہ ’’یہ اچھا ہے کہ یہ سبھی ہستیاں پی ایم مودی کا دھیان اس طرف متوجہ کرا رہی ہیں۔ یہ ملک میں کسی ’ٹریجک ایونٹ‘ سے کم نہیں۔‘‘


سورا بھاسکر نے پی ایم مودی کو خط لکھنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ سبھی مل کر اچھا کام کر رہے ہیں اور پی ایم کو اس خط کے ذریعہ بتا رہے ہیں کہ ملک میں کیا کچھ ہورہا ہے۔ میں گزشتہ 3 سے 4 سالوں سے اس ایشو پر سنجیدگی سے بات کرنے کی کوشش کرتی رہی ہوں۔ اس کے لیے میں نے ’انسانی تحفظ قانون‘ سے بھی بات کی۔ لیکن اب حالت اور بھی بھیانک ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Jul 2019, 5:09 PM