ملک میں جمہوریت کانگریس کی وجہ سے زندہ: نانا پیٹرکر

فلم اداکار اور سماجی کارکن نانا پاٹیکر نے کہا ہے کہ آج اگر ملک میں اگر جمہوریت زندہ ہے تو اس کی وجہ کانگریس ہی ہے۔

تصویر گیٹی امیجز
تصویر گیٹی امیجز
user

قومی آوازبیورو

فلم اداکار نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ ملک میں آج اگر جمہوریت زندہ ہے تو اس کی وجہ کانگریس ہی ہے۔ حال ہی میں بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران پارٹی رہنماؤں نے کہا تھا کہ کانگریس نے ملک کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اسی موضوع پر نانا پاٹیکر اپنا موقف رکھ رہے تھے ۔

نانا پاٹیکر نے ممبئی میں کہا کہ ’’یہ کہنا کہ کانگریس نے کچھ نہیں کیا سراسر غلط ہے۔ رہنما آپس میں جھگڑا کرتے رہیں گے۔ لیکن آج ملک کا حال کیا ہے ہم سب کو معلومت ہے۔ہندوستان میں اتنے سالوں سے جمہوریت زندہ ہے اس کا کریڈٹ کانگریس کو جاتا ہے۔ کیا یہ ایک بڑی کامیابی نہیں ہے‘‘

نانا نے کسانوں سے متعلق مسائل، فصلوں کی قیمتوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بالی ووڈ کے لوگوں کو ’پدم اوارڈ ‘ جیسے حکومتی اعزاز حاصل کرنے کا حق نہیں ہے۔ اپنی این جی او ’ نام فاؤنڈیشن‘ کی تقریب میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر شرد پوار یا کوئی دیگر مراٹهی شخص وزیر اعظم بنتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’جب کرناٹک کے وزیر اعلی رہے ایچ ڈی دیوگوڑا کو 1996 میں وزیر اعظم بنایا گیا تھا اس وقت بھی وزیر اعظم کے عہدے کے لئے شرد پوار کے نام پر غور کیا گیا تھا لیکن اس وقت وہ چوک گئے تھے۔ ‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔