’ہندوستان کی سڑکوں پر کیا اب کوئی تہوار نہیں ہوگا‘؟: منور فاروقی نے حکم پر اٹھائے سوال

حال ہی میں میرٹھ پولیس کی جانب سے عوامی سڑکوں پر عید کی نماز نہ پڑھنے کے لئے جاری کیے گئے حکم پر مشتعل نظر آئے منور فاروقی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

مقبول کامیڈین اور 'بگ باس 17' کے فاتح منور فاروقی نے پولیس کے حکم پر اعتراض کیا ہے۔ میرٹھ پولیس نے عوامی سڑکوں پر عید کی نماز ادا کرنے کے خلاف وارننگ دی ہے۔ اس پر کامیڈین نے اپنے غصے کا اظہار اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعہ کیا ہے۔

درحقیقت یہ حکم رمضان المبارک کے آخری جمعہ اور عیدالفطر کی نماز کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ جس میں خلاف ورزی کرنے والوں کے پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی سمیت قانونی کارروائی کی بات کی گئی ہے۔

اب منور فاروقی نے پولیس کے اس حکم پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں منور نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، 'یہ 30 منٹ کی نماز کے لیے؟ کیا اب ہندوستان کی سڑکوں پر کوئی تہوار نہیں ہوگا؟ اب منور کی اس پوسٹ پر بہت سے نیٹیزنز اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس ہدایت پر تنقید کرتے ہوئے اسے امتیازی سلوک قرار دیا۔

’ہندوستان کی سڑکوں پر کیا اب کوئی تہوار نہیں ہوگا‘؟: منور فاروقی نے حکم پر اٹھائے سوال

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب منور نے ملک کے اس طرح کے معاملے پر آواز اٹھائی ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار قانونی مشکلات میں گھر چکے ہیں۔ سال 2021 میں، انہیں اپنی ایک اسٹینڈ اپ پرفارمنس کے دوران مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس میں منور کو تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہنا پڑا۔ منور فاروقی کئی رئیلٹی شوز میں نظر آ چکے ہیں۔ وہ دو ریئلٹی شوز 'لاک اپ' اور 'بگ باس 17' میں نظر آئے۔ انہوں  نے دونوں شوز کی ٹرافیاں جیتیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔