دہلی: والدین اور بھائی کا قاتل گرفتار، میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والا تھا!
دہلی میں ہوئے دل دہلا دینے والے تہرے قتل کیس میں پولیس کو کامیابی ملی ہے۔ ملزم سدھارتھ ایمس میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دہلی کے میدان گڑھی علاقے میں ہوئے دل دہلا دینے والے تہرے قتل کیس میں پولیس کو کامیابی ملی ہے۔ والدین اور بھائی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والے ملزم سدھارتھ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وہ ایمس میٹرو اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے نیچے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس وقت سکیورٹی گارڈ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
ایک پولیس افسر کے مطابق سدھارتھ بدھ کی شام ایمس میٹرو اسٹیشن پہنچا اور خودکشی کی کوشش کرنے لگا۔ اس کے بعد وہاں موجود سیکورٹی گارڈ نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔ جب اس سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے گھر میں اپنےماں، باپ اور بھائی کو قتل کیا ہے۔ اب وہ جینا نہیں چاہتا۔ اس کے بعد اسے میدان گڑھی تھانے لایا گیا، جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
بدھ کی دوپہر پولیس کو میدان گڑھی علاقے سے تین قتل کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچی ٹیم نے دیکھا کہ پریم سنگھ اور اس کا بیٹا ہریتک گھر کے گراؤنڈ فلور پر خون میں لت پت پڑے تھے، جب کہ پہلی منزل پر اس کی بیوی رجنی کی لاش ملی۔ فورینسک اور کرائم ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر بلایا گیا۔ تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سدھارتھ کا گزشتہ 12 سالوں سے دماغی صحت کے کئی اداروں میں علاج چل رہا ہے۔ اس کے کمرے سے ادویات اور میڈیکل ریکارڈ برآمد ہوئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈر یعنی او سی ڈیاور جارحانہ رویے جیسے مسائل کا شکار تھا۔ اس کے رویے میں کافی دیر تک خلل تھا۔ اس کی وجہ سے اس کے خاندان کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔