یو پی: سنبھل میں مندر کے مہنت کا راڈ سے پیٹ پیٹ کر قتل، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق مونو والمیکی کا مہنت بھرت گری سے کسی بات کو لے کر جھگڑا ہو گیا تھا، اسی جھگڑے کے سبب کل رات مونو والمیکی مندر میں رہ گیا اور مہنت بھرت گری کے سر پر راڈ سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر
user

یو این آئی

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے اسمَولی علاقہ واقع ایک مندر احاطے میں مہنت کا ایک شخص نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ جائے واقع پر پہنچ کر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس افسر چکریش مشر نے آج یہاں بتایا کہ اسمولی علاقے کے گمسانی گاؤں میں قدیم پاتالیشور مہادیو میں جمعہ کی صبح مہنت بھرت گری کی لہولہان لاش مندر احاطے میں دیکھی گئی اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثبوت اکٹھا کیا اور دیہی افراد سے کی گئی پوچھ گچھ کی بنیاد پر قتل کے ملزم اسی گاؤں کے ہی رہنے والے مونو والمیکی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ کچھ دن پہلے مونو والمیکی کا مہنت بھرت گری سے کسی بات کو لے کر جھگڑا ہو گیا تھا۔ اسی جھگڑے کے سبب کل رات مونو والمیکی مندر میں رہ گیا اور مہنت بھرت گری کے سر پر راڈ سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔ قتل کے ملزم کی نشان دہی پر پولیس نے وہیں تالاب سے قتل میں استعمال لوہے کی راڈ برآمد کر لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔