راجہ رگھوونشی قتل کیس کا معمہ حل! چاروں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا

اندور کرائم برانچ نے بتایا ہے کہ راجہ رگھوونشی قتل کیس کے چاروں ملزمین نے قتل میں ملوث ہونے کو قبول کر لیا ہے۔ ملزمان نے قتل کرنےاور لاش کو بعد میں  کھائی میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

راجہ رگھوونشی کے قتل کے چاروں ملزمین نے جرم قبول کر لیا ہے۔نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق  پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے راجہ رگھوونشی کا قتل کیا ہے اور قتل کے بعد اس کی لاش گہری کھائی میں پھینک دی تھی۔ اندور کرائم برانچ نے ملزم کے اس اعترافی بیان کی تصدیق کی، جس میں راجہ کی بیوی سونم رگھوونشی کو اہم ملزم اور سازش کار بتایا جا رہا ہے۔

کرائم برانچ کے مطابق وشال عرف وکی ٹھاکر نے راجہ پر سب سے پہلے حملہ کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ پہلے اندور سے ٹرین کے ذریعے گوہاٹی گئے اور وہاں سے شیلانگ پہنچے۔ اندور سے کوئی سیدھی ٹرین نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی ٹرینیں بدلنی پڑیں تاکہ وہ میگھالیہ پہنچ سکیں۔


راج کشواہا اس وقت اندور میں تھا، لیکن اس نے وشال، آکاش اور آنند نامی تینوں ملزمان کو میگھالیہ میں اخراجات کے لیے تقریباً 40-50 ہزار روپے دیے تھے۔ قتل کے وقت سونم رگھوونشی بھی وہاں موجود تھیں۔ ملزم نے کہا کہ سونم اپنے شوہر راجہ کو مرتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔ اس کے بعد ملزمان نے راجہ کی لاش کو گہری کھائی میں پھینک دیا۔

اے سی پی کرائم برانچ نے کہا ہے کہ ملزم وشال نے قتل کرتے وقت جو کپڑے پہنے تھے وہ وشال کے گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔ انہیں فرانزک تحقیقات کے لیے بھیجا جائے گا۔ تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ خون کے داغ راجہ کے ہیں یا نہیں۔


سونم رگھوونشی کو پیر کی صبح اتر پردیش کے غازی پور سے حراست میں لیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اس نے مدد کے لیے ایک ڈھابہ مالک سے رابطہ کیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے لوٹنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی اور اسے یاد نہیں کہ وہ غازی پور کیسے پہنچی۔

اندور کے رہنے والے راجہ رگھوونشی نے قتل سے 12 دن پہلے سونم رگھوونشی سے شادی کی تھی۔ وہ ہنی مون کے لیے میگھالیہ گئے تھے۔ اس کے بعد وہ 23 مئی کو میگھالیہ کے ایسٹ کھاسی ہلز ضلع کے سہرا علاقے میں تھے جہاں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ لاپتہ ہو گئے۔ راجہ رگھوونشی کی لاش  ایک کھائی سے ملی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔