بارہ بنکی: پوروانچل ایکسپریس وے پر کھڑی ہوئی بس سے ٹکرائی منی بس، 4 عقیدت مندوں کی موت، 6 زخمی
حادثہ بارہ بنکی کے لونی کٹرا تھانہ علاقہ واقع پوروانچل ایکسپریس وے 21/7 پر پیش آیا۔ منی بس میں 18 افراد سوار تھے، سبھی مہاراشٹر سے ایودھیا کی طرف جا رہے تھے۔

سڑک حادثہ / یو این آئی
بارہ بنکی میں پوروانچل ایکسپریس-وے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک خراب کھڑی بس سے ایک منی بس بے قابو ہو کر متصادم ہو گئی، جس سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ منی بس عقیدت مندوں کو لے کر مہاراشتر سے ایودھیا کی طرف جا رہی تھی۔
'آج تک' کی خبر کے مطابق یہ حادثہ بارہ بنکی کے لونی کٹرا تھانہ علاقہ واقع پوروانچل ایکسپریس وے 21/7 پر ہوا۔ یہاں پر خراب کھڑی بس میں تیز رفتار سے آر رہی منی بس بے قابو ہوکر گھس گئی۔ منی بس میں 18 افراد سوار تھے، سبھی مہاراشٹر سے ایودھیا کی طرف جا رہے تھے۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ 6 زخمی افراد کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ حادثے کو لے کر بارہ بنکی کے ایس پی دنیش سنگھ نے بتایا کہ اتوار کی صبح پوروانچل ایکسپریس وے پر افسوسناک حادثہ ہوا ہے۔ اس میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔
فی الحال مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لوگوں کی چیخ و پکار سے حادثے کے خوفناک منظر کا پتہ چلتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو بھی پریاگ راج میں خوفناک حادثہ ہوا تھا۔ جہاں مرزا پور-پریاگ راج ہائی وے پر ایک بولیرو اور بس میں ٹکر ہو گئی تھی۔ جس سے بولیرو ٘میں سوار 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ بولیرو میں سوار سبھی مسافر چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع کے تھے جو مہا کمبھ میں اسنان کرکے لوٹ رہے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔