پنے-بنگلورو قومی شاہراہ پر اندوہناک سڑک حادثہ، 6 افراد ہلاک،20زخمی

ستارا پولس کنٹرول روم نے بتایا کہ سرکاری اسپتال میں 20لوگوں کو داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ پولس نے بتایا کہ بس پنے سے کرناٹک کی سمت جارہی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پنے: مہاراشٹر میں ستارا کے نزدیک پنے -بنگلورو قومی شاہراہ پر جمعرات کو ایک پرائیویٹ لگزری بس کے سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے کم از کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 20دیگر زخمی ہوگئے۔ ستارا کے پولس سپرنٹنڈنٹ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین مسافر شدید طورپر زخمی ہوئےہیں جنہیں ستارا کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔معمولی طورپر زخمی مسافروں کو نزدیکی پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے۔


ستارا پولس کنٹرول روم نے بتایا کہ سرکاری اسپتال میں 20لوگوں کو داخل کرایا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔ پولس نے بتایا کہ بس پنے سے کرناٹک کی سمت جارہی تھی۔اسی دوران وہ پنے -بنگلورو قومی شاہراہ پر ایک پٹرول پمپ کے نزدیک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثے کے وقت بس میں سوار زیادہ تر مسافر سورہے تھے۔

پولس ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور بچاؤ کام شروع کردیا ہے۔حادثے کی وجہ سے شاہراہ پر کچھ دیر کےلئے ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگئی، لیکن اب گاڑیوں کے آنے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔