یوپی کے بھدوہی میں حادثہ، درگا پوجا پنڈال میں لگی زبردست آگ، 3 ہلاک، 64 جھلسے

اتوار کی رات یوپی کے بھدوہی میں درگا پوجا کے پنڈال میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس حادثے میں 64 سے زائد افراد جھلس گئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

یوپی کے بھدوہی میں ایک دردناک حادثہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق درگا پوجا کے پنڈال میں زبردست آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ اس حادثے میں 64 افراد جھلس گئے ہیں۔ شدید جھلسنے والے 42 لوگوں کو وارانسی میں داخل کرایا گیا ہے۔ جھلسنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں میں 12 اور 10 سال کے دو لڑکے اور 45 سال کی ایک خاتون شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پنڈال میں درگا ماتا کے درشن کے لیے 150 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اسٹیج پر ڈرامہ شروع ہی ہوا تھا کہ اچانک اسٹیج کے قریب کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ لوگوں کو سمجھنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ چاروں طرف چیخ و پکار تھی۔ لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن تب تک آگ نے پورے پنڈال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی سربراہی میں معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو پنڈال میں ہیلوجن سے آگ لگنے کے شواہد ملے ہیں۔ آگ کس وجہ سے لگی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ڈی ایم نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔