احمد آباد میں دردناک حادثہ، سڑک پر کھڑے ٹرک میں گھس گیا ٹیمپو، 10 افراد کی موت، کئی دیگر زخمی

میجک پر سوار کچھ لوگ چوٹیلا ماتا کے دَرشن کر کے واپس آ رہے تھے، اس درمیان ہائیوے کنارے کھڑی منی ٹرک میں میجک گھس گئی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ سرزد ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

گجرات کے احمد آباد-بگودرا ہائیوے پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ وہاں ایک میجک اور منی ٹرک کے درمیان شدید ٹکر ہو گئی جس میں 10 لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس کے ساتھ آس پاس کے علاقے کے لوگ بھی شاہراہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے حادثہ میں زخمی ہوئے دیگر لوگوں کو ایمبولنس سے اسپتال بھیجا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میجک پر سوار کچھ لوگ چوٹیلا ماتا کے دَرشن کر کے واپس آ رہے تھے۔ اس درمیان ہائیوے کنارے کھڑی منی ٹرک میں میجک گھس گئی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں 5 خواتین، 3 بچے اور 2 مرد کی موت ہو گئی ہے۔ شروعاتی جانچ کے مطابق پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ ہائیوے پر ٹرک کھڑے ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کے ساتھ 2 لوگ آگے بیٹھے ہوئے تھے، باقی لوگ پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ ہائیوے پر میجک کے پہنچتے ہی ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ جس میں موقع پر ہی 10 لوگوں نے دم توڑ دیا اور تین دیگر زخمی لوگوں کو پولیس نے باہر نکال کر اسپتال پہنچایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔