جامعہ ہمدرد اور میسکو انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی، امروہہ کے مابین تعلیمی معاہدہ

جامعہ ہمدرد میں میسکو انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے ساتھ تعلیمی ترقی و اشتراک کا معاہدہ عمل میں آیا جس پر جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار سید سعود آختر اور میسکو کے چیرمین کمال فاروقی نے دستخط کئے

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد میں میسکو انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے ساتھ تعلیمی ترقی و اشتراک کا معاہدہ عمل میں آیا جس پر جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار سید سعود آختر اور میسکو کے چیرمین کمال فاروقی نے دستخط کئے۔ یہ اطلاع جامعہ ہمدرد کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق یہ خصوصی تقریب وائس چانسلر پروفیسر محمد افشار عالم کی موجودگی میں بورڈ روم میں منعقد ہوئی، جس میں میسکو کے چیرمین کے ساتھ وائس چیرمین شبیہ احمد خان، محترمہ ثنا کمال اور ڈائریکٹر ڈاکٹر مجیب الرحمن وغیرہ موجود تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افشار عالم نے میسکو انسٹی ٹیوٹ اور متعلقہ تعلیمی اداروں کی ستائش کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے بذات خود امروہہ کے ان اداروں کی کارگزاری اور تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ہے، جن کے اشتراک سے تعلیم و تربیت کے شعبہ میں نئی منزلیں طے کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جامعہ ہمدرد اور میسکو انسٹی ٹیوٹ آپسی شراکت اور تعاون کے نیے مراحل طے کرتے ہوے میڈیکل کے شعبہ میں امروہہ اور قرب و جوار کی عوام کی ضروریات کو پورا کریں گے۔


وہیں، میسکو کے نمائندگان نے اپنی کاوشوں کے ذریعہ بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس سے انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ اور فیکلٹی کی ترقی کے نیے راستے ہموار ہوں گے۔ اس موقع پر پروفیسر رئیس الدین، ڈین اسکول آف فارمیسی پروفیسر ودھو ایری، ڈاکٹر سرفراز احسن، پروفیسر بہار احمد، پروفیسر احتشام الحق، پروفیسر یاسمین سلطانہ، ڈاکٹر قمر پرویز رانا، مرزا راحیل بیگ اور ڈاکٹر زینت اقبال وغیرہ بھی موجود رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔