دہلی کے تعلیمی ادارے کیا، سب کچھ ہوا رام مَے

دہلی یونیورسٹی میٹرو اسٹیشن سے ہنسراج کالج تک یونیورسٹی کو رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا تھا۔ طلباء آرٹس فیکلٹی میں ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے رام مندر پران پرتشٹھا کے گواہ بنے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی اور کئی علاقوں میں کل ماحول پوری طرح رام مے تھا ۔اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے  کل دہلی کے مختلف مقامات پر رام مندر پران پرتشٹھا کے موقع پر دیئے جلانے، بھجن، ہنومان چالیسہ کا پاٹھ، بھنڈارا وغیرہ کا اہتمام کیا۔ واضح رہے دہلی اور آ س پاس کے علاقوں میں  کل دیر رات تک دیوالی جیسا ماحول رہا۔

اے بی وی ہی کے ان پروگراموں میں دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)، جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء سمیت مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔


پیر کی صبح سے ہی ڈی یو کے مختلف مقامات پر رام مندر پران پرتشٹھا کے لیے خوشی کا شاندار ماحول تھا۔ یونیورسٹی میٹرو اسٹیشن سے ہنسراج کالج تک یونیورسٹی کو رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا تھا۔ طلباء آرٹس فیکلٹی میں ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے رام مندر پران پرتشٹھا کے گواہ بنے۔

ڈی یو میں، اے بی وی پی کی قیادت والی ڈی یو ایس یو نے پوری یونیورسٹی میں 2.5 لاکھ دیئے جلائے۔ دیئے روشن کرنے کے پروگرام میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سارے جشن کی بہت سے پروفیسر حضرات نے یہ کہہ کر تنقید بھی کی کہ تعلیمی اداروں کو ان سب سے دور رکھنا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔