ملک میں کورونا ویکسین کی تقریباً 105 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکیں: وزارت صحت

ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے اور جمعہ کی شام تک اس کے اعداد و شمار کے 105 کروڑ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے

کورونا ویکسینیشن
کورونا ویکسینیشن
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے اور جمعہ کی شام تک اس کے اعداد و شمار کے 105 کروڑ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں آج صبح 7 بجے تک ملک بھر میں 74 لاکھ 33 ہزار 392 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ ملک میں آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن 104 کروڑ 82 لاکھ 966 تک پہنچ گیاہے۔

وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13198 کووڈ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک تین کروڑ 36 لاکھ 27 ہزار 632 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.19 فیصد ہے۔


گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 14,348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کل ایک لاکھ 61 ہزار 334 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.47 فیصد ہے۔

ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 12 لاکھ 84 ہزار 552 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 60 کروڑ 58 لاکھ 85 ہزار 769 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */