ابھیشیک منو سنگھوی نے ٹک۔ ٹاک کا کیس لڑنے سے انکار کردیا

حکومت ہند کی جانب سے 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کے بعد ان میں سے ایک ایپ ’ٹک۔ٹاک‘ نے قانونی راستہ اپنانے کی کوشش کی لیکن اسے پہلے قدم پر ہی جھٹکا لگا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ملک کے سینئر وکیل میں شمار ہونے والے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی کے چینی ایپ ٹک۔ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے بدھ کو انکار کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی کانگریس کے لیڈر اورسینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی بھی اسی راہ پر چلتے ہوئے مقدمہ لڑنے سے انکار کردیا۔

مسٹر سنگھوی نے کہا کہ ’’میں عدالت عظمی میں ٹک۔ٹاک کی پیروی نہیں کروں گا۔ عدالت عظمی میں ایک سال پہلے میں نے ایک معاملے میں ٹک۔ ٹاک کا مقدمہ لڑا تھا اور جیتا بھی تھا۔ حالانکہ اب میں سپریم کورٹ میں ٹک۔ٹاک کی پیروی نہیں کرنا چاہتا ہوں۔‘‘


اس سے پہلے مسٹر روہتگی نے کہا تھا کہ وہ ایک چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں کھڑے نہیں ہوں گے۔

حکومت ہند کی جانب سے 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کے بعد ان میں سے ایک ایپ ’ٹک۔ٹاک‘ نے قانونی راستہ اپنانے کی کوشش کی لیکن اسے پہلے قدم پر ہی جھٹکا لگا ہے۔


ٹک۔ٹاک نے معاملے کی پیروی کے لئے مسٹر روہتگی سے رابطہ قائم کیا تھا لیکن انہوں نے ٹک۔ٹاک کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش ہونے سے انکار کردیا۔ ان کا کہناہے کہ وہ حکومت ہند کے خلاف چینی ایپ کے لئے کورٹ میں کیس نہیں لڑیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔