ہاتھ میں فریکچر اور سرجری کے بعد ابھیشیک بچن کا بیان، مرد کو تھوڑا درد ہوتا ہے

ابھیشیک بچن نے بتایا کہ اب میں دوبارہ چنئی میں کام پر لوٹ آیا ہوں۔ کہتے ہیں نا کہ شو جاری رہنا چاہیے۔ جیسا کہ میرے والد کہتے ہیں کہ مرد کو درد نہیں ہوتا، ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، لیکن تھوڑا سا درد ہوتا ہے۔

ابھیشیک بچن/ انسٹاگرام
ابھیشیک بچن/ انسٹاگرام
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کو فلم کے سیٹ پر چوٹ لگی ہے اور ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں سرجری بھی کرانی پڑی۔ ابھیشیک بچن نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی چوٹ کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

اداکار نے لکھا گزشتہ بدھ کو چنئی میں نئی ​​فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک حادثہ پیش آیا۔ میرے دائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔ اسے فکس کرانے کے لئے مجھے سرجری کرانی پڑی۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں اپنے گھر تک کا سفر کرنا پڑا۔ سرجری ہو چکی ہے اور اب میں دوبارہ چنئی میں کام پر لوٹ آیا ہوں۔ کہتے ہیں نا کہ، شو جاری رہنا چاہیے۔ جیسا کہ میرے والد کہتے ہیں کہ مرد کو درد نہیں ہوتا، ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، تھوڑا سا درد ہوتا ہے۔ آپ سبھی سے دعاؤں اور میرے پاس میسیج بھیجنے کا شکریہ۔


ابھیشیک بچن نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے ہاتھ پر پلاسٹر چڑھا ہوا ہے۔ ابھیشیک کی اس پوسٹ پر بالی ووڈ کی اہم ہستیوں اور فینز نے میسیج بھیجے ہیں۔ بابی دیول نے لکھا، ’’امید ہے کہ تم جلد ٹھیک ہو جاؤگے۔‘‘ شویتا بچن نے لکھا، ’’بہترین مریض۔‘‘ نویا نندا نے ہارٹ کی ایموجی بنائی ہے۔ اس کے علاوہ آنند آہوجہ، جینیلیا ڈیسوزا، سکندر کھیر، ریتیش دیشمکھ، منیش ملہوترا، سونالی بیندرے، زویا اختر، کرن جوہر، گوہر خان، وکرانت میسی سمیت کئی اہم ہستیوں نے جونیر بچن کی جلد شفایابی کی تمنا کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔