مختار انصاری کے رکن اسمبلی بیٹے عباس کی کبھی بھی ہو سکتی ہے گرفتاری

اسمبلی انتخاب کے دوران عباس انصاری نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اسمبلی انتخاب کے نتائج آنے کے بعد افسران کو 6 مہینے تک ہٹایا نہیں جائے گا، پہلے ان سے حساب لیا جائے گا۔‘‘

عباس انصاری/  ویڈیو گریب
عباس انصاری/ ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

زور آور لیڈر مختار انصاری کے بیٹے اور سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی عباس انصاری کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یوپی اسمبلی انتخاب کے دوران اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے ایف آئی آر رد کیے جانے اور گرفتاری پر روک لگائے جانے کی عباس انصاری کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کی جسٹس سنیتا اگروال اور جسٹس سادھنا رانی ٹھاکر کی ڈویژنل بنچ نے پولیس کے ذریعہ چارج شیٹ لگائے جانے کے بعد عباس انصاری کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ ایسے میں اب عباس انصاری کی گرفتاری پر عدالت کی روک نہیں ہے۔ پولیس اس معاملے میں اب عباس انصاری کو کبھی بھی گرفتار کر سکتی ہے۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت میں عباس کی گرفتاری پر 12 مئی تک روک لگا رکھی تھی۔


واضح رہے کہ اسمبلی انتخاب کے دوران عباس انصاری نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اسمبلی انتخاب کے نتائج آنے کے بعد افسران کو 6 مہینے تک ہٹایا نہیں جائے گا۔ پہلے ان سے حساب لیا جائے گا۔ اس معاملے میں اکھلیش بھیا سے بات بھی ہو چکی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔