بلّی ماران سے عآپ کے امیدوار عمران حسین کی کامیابی، جیت عوام کے نام وقف کی

بلّی ماران سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے عمران حسین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو 29,823 ووٹوں سے شکست دی۔ عمران حسین نے اپنی جیت عوام کے نام کرتے ہوئے بلّی ماران کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

<div class="paragraphs"><p>عمران حسین / آئی اے این ایس</p></div>

عمران حسین / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات میں بلّی ماران سیٹ سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے امیدوار عمران حسین نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کمل باگری کو 29,823 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا۔

انتخابی کامیابی کے بعد عمران حسین نے بلّی ماران کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت عام لوگوں کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا، "سب سے پہلے بلّی ماران کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ جیت بلّی ماران کے لوگوں کی جیت ہے۔ میں اس حمایت کے لیے بلّی ماران کی عوام کا احسان نہیں اتار سکتا۔ یہ جیت ہر بچے، بزرگ، نوجوان اور خاتون کی ہے۔ میں اپنی جیت عام لوگوں کے نام کرتا ہوں۔"


قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مکمل اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تازہ نتائج کے مطابق، بی جے پی نے اب تک 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 34 سیٹوں پر برتری قائم کیے ہوئے ہے، جس سے اس کی مجموعی تعداد 47 تک پہنچتی نظر آ رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے 11 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، جس سے اسے مجموعی طور پر 23 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ کانگریس اس انتخاب میں کوئی سیٹ نہیں جیت پائی۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال نئی دہلی سیٹ سے اور منیش سسودیا جنگ پورہ سیٹ سے شکست کھا گئے ہیں۔ البتہ، وزیر اعلیٰ آتشی نے کالکا جی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ستیندر جین بھی انتخابات میں ہار گئے ہیں۔ شکست کے بعد کیجریوال نے کہا، "ہم ہار کو قبول کرتے ہیں۔ بی جے پی کو جیت کی مبارکباد۔ عوام نے انہیں اکثریت دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔"

بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر جشن کا ماحول ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 7 سات بجے پارٹی کے ہیڈکوارٹر پہنچ کر کارکنان سے خطاب کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔