تہاڑ جیل کے باہر عآپ کارکنان کا احتجاج، ’کیجریوال کو انسولین دو‘ کے نعرے بلند

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کارکنان اور لیڈران نے اتوار کو مغربی دہلی میں واقع تہاڑ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ذیابیطس سے متاثرہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انسولین دینے کا مطالبہ کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کارکنان اور لیڈران نے اتوار کو مغربی دہلی میں واقع تہاڑ جیل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ذیابیطس سے متاثرہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انسولین دینے کا مطالبہ کیا۔ دہلی کی وزیر آتشی اور عآپ کے رکن اسمبلی اور رکن اسمبلی سنجیو جھا احتحاج کے مقام پر پہنچے تھے۔

’کیجریوال کو انسولین دو‘ لکھی ہوئی تختیاں تھامے متعدد کارکنان نے جیل کے باہر ’رگھوپتی راگھو راجہ رام‘ بھجن گایا۔ آتشی نے کہا، ’’یہ احتجاجی مظاہرہ نہیں ہے۔ دہلی کے لوگ ذیابیطس سے نبرد آزما وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کے حوالہ سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کیجریوال کے لئے انسولین کے انجکشن بھیجے ہیں۔‘‘


آتشی نے الزام لگایا کہ کیجریوال کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ آتشی نے کہا، ’’تہاڑ انتظامیہ نے کہا تھا کہ ان کے پاس ماہر ڈاکٹر ہیں لیکن کل انہوں نے ذیابیطس کے ماہر کو بھیجنے کے لیے ایمس کو خط لکھا۔ کیجریوال تقریباً 20 دنوں سے عدالتی حراست میں ہیں اور اب وہ ذیابیطس کے ماہر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا، "اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک سازش ہے۔ ان کا شوگر لیول زیادہ ہے اور ان کا انسولین نہ لیان صحت کے لیے خطرناک ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔