عآپ رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو 2 سال کی سزا اور ایک لاکھ جرمانہ

دہلی کی ایک عدالت نے ایمس کے سیکورٹی اہلکار سے مار پیٹ کرنے کے ایک معاملے میں سومناتھ بھارتی کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے، اور ساتھ ہی ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سومناتھ بھارتی، تصویر آئی اے این ایس
سومناتھ بھارتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے ایمس کے سیکورٹی اہلکار سے مار پیٹ کرنے کے ایک معاملے میں سومناتھ بھارتی کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے، اور ساتھ ہی ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ جرمانہ نہ ادا کرنے پر ایک مہینہ مزید قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

دہلی کی عدالت نے سومناتھ بھارتی کے خلاف یہ فیصلہ ایمس کے ملازم کے ساتھ مار پیٹ کیے جانے اور سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچانے کے ایک معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے سنایا۔ اس سے قبل عدالت نے اس معاملے میں سومناتھ بھارتی کو قصوروار قرار دیا تھا اور دیگر چار ملزمین کو بری کر دیا تھا۔ سومناتھ بھارتی کو چھوڑ کر بقیہ چاروں ملزمین کو آج عدالت نے الزام سے بری کر دیا۔ حالانکہ بعد میں عآپ رکن اسمبلی کو عدالت سے 20 ہزار روپے کے نجی مچلکہ پر ضمانت بھی مل گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔