دہلی کے سابق وزیرقانون سومناتھ بھارتی کو جیل بھیجا گیا

رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی نے پریاگ راج کے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں گندگی اور کتے کے بچوں کو دیکھنے کے بعد بیان میں کہا تھا کہ اترپردیش کے اسپتالوں میں کتوں کے بچے پیداہوتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اترپردیش کے اسپتالوں پر متنازعہ تبصرے کرنے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے دہلی کے سابق وزیرقانون و عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ایم ایل اے سومناتھ بھارتی کوسلطان پور کی خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں پیش کیاگیا۔ خصوصی عدالت کے جج پی کے جینت نے انہیں 14 دن وں کی عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی کے سابق وزیرقانون اوردہلی کی مالویہ نگر سیٹ سے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی نے پریاگ راج کے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں گندگی اور کتے کے بچوں کو دیکھنے کے بعد بیان جاری کرکے کہا تھا کہ اترپردیش کے اسپتالوں میں کتوں کے بچے پیداہوتے ہیں۔ اتوار کو جاری اس بیان پر جگدیش پور کے رہنے والے شوبھناتھ ساہو نے تعزیرات ہند کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔ جس میں رائے بریلی کے ایک گیسٹ ہاوس سے پیر کو پولیس نے سومناتھ بھارتی کو گرفتارکرلیا اور ان کے وکیل نے گرفتاری پر عدالت میں سوال اٹھایا۔ عدالت نے سماعت کے لئے 13 جنوری کی تاریخ مقررکی ہے۔


واضح رہےعام آدمی پارٹی نے اپنےرکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی قیادت میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور پارٹی اتر پردیش میں اپنی موجودگی درج کرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی جتنی مقبولیت بڑھے گی اتنا ہی زیادہ بی جے پی کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ بی جے پی مخالف پارٹی کا ووٹ ہی کاٹے گی۔ کانگریس کا یہ الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی دراصل بی جے پی کی’ بی ‘ٹیم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔