عام آدمی پارٹی نے ’ایم سی ڈی ضمنی انتخاب‘ کے لیے جاری کی امیدوارں کی فہرست

جن 12 وارڈوں میں ضمنی انتخاب ہونے ہیں، ان میں سے ایک وارڈ گزشتہ سال لوک سبھا انتخاب کے بعد خالی ہوا تھا، جبکہ 11 وارڈ رواں سال اسمبلی انتخاب کے بعد خالی ہوئے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>عام آدمی پارٹی / آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ وارڈوں میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 30 دسمبر کو کی جائے گی۔ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے منگل کو ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمنی انتخاب کو لے کر اتوار کو عام آدمی پارٹی نے 12 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی اس فہرست میں وارڈ نمبر (164) جنوبی پوری سے رام سوروپ کنوجیا، (163) سنگم وہار اے سے انوج شرما، (173) گریٹر کیلاش سے ایشنا گپتا اور (198) ونود نگر سے گیتا راوت کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ ان 12 وارڈوں میں سے ایک وارڈ گزشتہ سال لوک سبھا انتخاب کے بعد خالی ہوا تھا، جبکہ 11 وارڈ رواں سال اسمبلی انتخاب کے بعد خالی ہوئے تھے۔ ان وارڈوں کے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سمیت 11 کونسلر رکن اسمبلی اور کمل جیت سہراوت رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔


واضح رہے کہ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے ان تمام 12 وارڈوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کو فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے اور ان میں دہلی پریوینشن آف ڈیفیسمنٹ آف پراپرٹی ایکٹ 2007 بھی نافذ رہے گا۔ کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے 3 نومبر سے کاغذات نامزدگی کا عمل 3 نومبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 12 نومبر کو ہوگی اور نام واپس لینے کی آخری تاریخ 15 نومبر طے کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک داخل کیے جا سکیں گے۔ کمیشن نے بتایا کہ امیدواروں کو کاغذات کی نامزدگی کے وقت 5000 روپے (درج فہرست ذات کے امیدواروں کے لیے 2500 روپے) کی ضمانتی رقم جمع کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی ایک امیدوار کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 2 شخص ہی کاغذات کی نامزدگی کی جگہ پر جا سکیں گے۔ امیدوار زیادہ سے زیادہ 8 لاکھ روپے تک انتخابی مہم میں خرچ کر سکیں گے۔