عام آدمی پارٹی لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا گجرات کے دورے پر

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا اتوار کے روز گجرات میں سورت کے دورے پر ہیں

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا اتوار کے روز گجرات میں سورت کے دورے پر ہیں۔ سورت دورے کے دوران وہ مقامی عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور میونسپل کارپوریشن میں پارٹی کے وارڈ کونسلرز سے میٹنگ کریں گے۔

خیال رہے کہ اگلے سال گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عآپ نے تمام 182 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سال کے اوائل میں ہوئے مقامی انتخابات میں بی جے پی کا گڑھ مانے جانے والے سورت میں عآپ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دو درجن سے زیادہ میونسپل کارپوریشن کی سیٹوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس سے حوصلہ افزا ہو کر پارٹی صدر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یہاں روڈ شو منعقد کیا تھا اور حال ہی میں ایک بار پھر گجرات کا دورہ کیا تھا۔


منیش سسودیا اپنے دورے کے تحت اتور کی صبح سورت کے ہوائی اڈے پر پہنچے۔ پارٹی کے ریاستی صدر گوپال اٹالیا سمیت دیگر لیڈروں نے الزام لگایا کہ پولیس نے انہیں وہاں سے کافی دور ہی روک دیا، یہاں تک کہ مناسب طریقے سے انہیں اپنے لیڈر کا استقبال تک نہیں کرنے دیا۔

گوپال اٹالیا نے اسے ریاستی بی جے پی حکومت کی آمریت قرار دیا۔ بعد میں سسودیا سرکٹ ہاؤس پہنچ گئے اور میونسپل کارپوریشن میں حزب اختلاف کے لیڈر بھنڈری اور دیگر لیڈروں سے بات چیت کی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ شہر کے نان پورہ علاقے میں مقامی لیڈروں اور صنعتی دنیا کے لوگوں سے ملاقات کریں گے اور ان میں سے بہت سے لوگ عام آدمی پارٹی میں شامل بھی ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔