لکھنؤ کینٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار کا استعفیٰ، سنجے سنگھ پر دباؤ بنانے کا الزام!

لکھنؤ کینٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیش سنگھ دیپو پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹکٹ واپس کرنے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: یوپی میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الزام برائے الزام کا دور لگاتار جاری ہے۔ دریں اثنا، لیڈران کا اپنی ہی پارٹی سے ناراض ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی ضمن میں لکھنؤ کینٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار درگیش سنگھ دیپو پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے ٹکٹ واپس کرنے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں پارٹی کے ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ اور ریاستی انچارج سنجے سنگھ پر دباؤ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایک نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے درگیش سنگھ دیپو نے کہا کہ ’’پارٹی میں امیدواروں کی کوئی سماعت نہیں ہو رہی۔ ہمیں سننے والا کوئی نہیں ہے اور ہر ہفتہ کوئی نیا فرمان جاری کر دیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یا تو حکم کی تعمیل کریں نہیں تو ٹکٹ واپس کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔‘‘


انہوں نے کہا پارٹی کے ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ اور ریاست کے انچارج سنجے سنگھ کی طرف سے اس طرح کے فرمان جاری کئے جا رہے ہیں۔ پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے جو اصول ہیں ان پر یہاں کوئی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ لکھنؤ کینٹ سے امیدوار کی جانب سے اس طرح کے الزامات عائد کرنے اور پارٹی کی رکنینت سے استعفیٰ دئے جانے کے بعد پارٹی لیڈران کے یوپی اور اتراکھنڈ میں جیت کے دعووں پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔