نوئیڈا کی پولیس چوکی میں پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان نے کی پھانسی لگا کر خودکشی، پورا عملہ معطل

نوجوان کو رات دیر گئے پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا تھا لیکن صبح اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ اس معاملے میں اہل خانہ نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نوئیڈا پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ رات دیر گئے اسے پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا لیکن صبح اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ اس معاملے میں اہل خانہ نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

نوئیڈا پولیس کی حراست میں نوجوان کی موت کے معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔ اس معاملے میں پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ نوجوان کو پولیس نے لڑکی کے معاملے میں بدھ کی رات دیر گئے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد صبح پولیس چوکی میں ہی لاش لٹکی ہوئی ملی۔

یہ واقعہ گریٹر نوئیڈا کے بسرکھ تھانہ علاقے کی چپیاں چوکی پر پیش آیا۔ متوفی یوگیش کے بھائی جتیندر نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والوں نے اس کے بھائی کو چھوڑنے کے لیے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔


اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بسرکھ تھانہ میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس چوکی پر تعینات تمام پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ کی جانب سے لاش کا پنچنامہ کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے پینل کو ویڈیو گرافی کرانے کو کہا گیا ہے۔

نوئیڈا پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ متوفی یوگیش چپیانہ میں ایک بیکری میں کام کرتا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اب تک جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ یہ الزامات ان کے ایک ساتھی نے لگائے تھے۔ اس کے بعد اسے پوچھ گچھ کے لیے پولیس چوکی بلایا گیا۔ اس نے آج صبح 10 بجے کے قریب خودکشی کر لی۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔