تلنگانہ کے نوجوان کسان نے ریاستی وزیر تارک راماراؤ سے مانگی مرنے کی اجازت، مکتوب روانہ

کسان نے خط میں وزیر تارک راماراؤ سے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے، اس نے کہا کہ حالات اس کے لیے خراب ہو گئے ہیں اور وہ سڑک پر آ گیا ہے، اس لیے اس کو مرنے کی اجازت دی جائے۔

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک کسان نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مرنے کی اجازت دینے کی خواہش کی ہے۔ ضلع نلگنڈہ کے کنگل منڈل کے ایڈاپلی دیہات کے رہنے والے اس نوجوان کسان کی شناخت سی سرینو کے طور پر کی گئی ہے۔

نوجوان کسان نے ریاستی وزیر کے ساتھ ساتھ ضلع کلکٹر پی جے پاٹل کو بھی ٹوئٹ کے ذریعہ پوسٹ کردہ اس خط میں لکھا ہے کہ وراثت میں ملی اراضی پر وہ کاشت کر رہا تھا۔ تاہم پلے پراکُرتی ونم (جنگلات میں اضافہ) کے پروگرام کے حصہ کے طور پر اس کی اراضی 1999 میں حاصل کرلی گئی تھی، تاہم متبادل اراضی نہیں دی گئی۔ اس نے کہا کہ اس مسئلہ پر کئی مرتبہ ضلع کلکٹر، تحصیلدار اور متعلقہ رکن اسمبلی سے رابطہ کرچکا ہے اور اس مسئلہ کو بیان کیا گیا۔ تاہم اس کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔


کسان نے وزیر تارک راما راو سے اس سلسلہ میں مدد کی خواہش کی۔ اس نے کہا کہ صورتحال اس کے لئے خراب ہوگئی ہے اور وہ سڑک پر آگیا ہے۔ اسی لئے اس کو مرنے کی اجازت دی جائے۔ اس نے اس ٹوئٹ کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی، رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی، ریاستی بی جے پی سربراہ بنڈی سنجے، وزیر بجلی جگدیش ریڈی اور دیگر کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔