ملک کی ترقی میں کانگریس کے تعاون کی شاندار تاریخ: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے دن کانگریس کے یوم تاسیس پر ہمیں ’آئین بچاؤ -بھارت بچاؤ‘ کا پیغام بھی ہر شخص تک پہنچانا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے کانگریس کے 134 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے یوم تاسیس کے بعد سے ہی ہندوستان کی آزادی کی لڑائی سے لے کر ملک کی ترقی میں تعاون کی شاندار تاریخ رہی ہے۔

کمل ناتھ نے کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے دن کانگریس کے یوم تاسیس پر ہمیں ’آئین بچاؤ -بھارت بچاؤ‘ کا پیغام بھی ہر شخص تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سامنے کئی چیلنج اور خراب حالات ہیں، ہم سبھی کو پر امن طریقے سے آپسی بھائی چارے-محبت اور پیار سے ان کا سامنا کرنا ہے۔


وزیر اعلی نے کہا کہ ہندوستان کی شناخت ہمارے آئین اور ہماری ثقافت سے ہے۔ ہماری ثقافت سبھی کو جوڑنے والی ہے۔آج ہماری سماجی ہم آہنگی پر وار کرکے، آئین کے بنیادی جذبے سے کھلواڑ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم سبھی کانگریسی آج کے دن یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم آئینی اور سیکولر اقدار سے کسی بھی قسم کی چھیڑخانی برداشت نہیں کریں گے، پرامن انداز سے ہرشخص کے ساتھ مل کر اس کی پرزور مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادی کے لئے جدوجہد کی ہے، جدوجہد سے ہم گھبراتے نہیں، ملک کی شناخت کھونے نہیں دیں گے، آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ملک آئین سے چلے گا۔ تانا شاہی سے نہیں۔ یہ ہمارا فرض بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔