ہندوستان میں ایک گاوں کو ’کیوں کہا ‘جاتا ہے’ این آرآئی گاوں‘ ؟

غیر مقیم ہندوستانی کو این آرآئی کہا جاتا ہے۔ یعنی ایسا شخص جو مستقل طور سے ہندوستان کا شہری ہے لیکن روزگار، کاروبار یا پھر انفرادی وجوہات کی بناء پر 182 دنوں سے زیادہ وقت تک بیرون ملک میں مقیم رہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کا دیہی پس منظر بہت وسیع ہے۔ یہ اپنی ثقافتی شناخت اور تاریخی فراوانی کا زیادہ تر حصہ اپنے گاؤں  سے حاصل کرتا ہے۔ روایتی رسم و رواج سے لے کر صدیوں پرانی رسومات تک ہندوستان کے گاؤوں میں سب کچھ  مل جائے گا لیکن ہندوستان میں ایسا گاؤں ہے جس کو’این آرآئی گاوں‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ملک کے اس منفرد شناخت رکھنے والے گاوۖں کو جاننے اور سمجھنے کے لیے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ این آر آئی کا مطلب کیا ہے۔ تو بتا دیں کہ بیرون ملک میں رہ رہے ہندوستانی کو این آرآئی کہا جاتا ہے۔ یعنی ایک ایسا شخص جو مستقل طور سے ہندوستان کا شہری ہے لیکن روزگار، کاروبار، تعلیم  یا پھر انفرادی وجوہات کی بناء پر 182 دنوں سے زیادہ وقت تک بیرون ملک مقیم رہے۔ بہت سے این آر آئی اپنے وطن کے ساتھ  مضبوط تعلقات برقرار رکھتے ہوئے غیر ملکی شہریت بھی حاصل کرلیتے ہیں۔


یہ این آرآئی گاؤں گجرات کے آنند ضلع میں واقع ہے۔ یہ علاقہ اپنی زرعی پیداوار یا تاریخی مقامات کے لیے نہیں بلکہ اپنی آبادیاتی ساخت کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کے تقریباً ہر گھر کا کم از کم ایک فرد بیرون ملک رہتا ہے۔ اس کے پیچھے وجہ بہت صاف ہے، اس گاوں کے ہر خاندان کا کم از کم ایک فرد ملک سے باہرکسی دوسرے ملک میں رہتا ہے۔ یہاں کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد لندن اور امریکہ کے مختلف علاقوں میں مقیم ہے جبکہ باقی یورپی ممالک میں آباد  ہیں۔ اس عالمی نقل مکانی کی وجہ سے یہ گاوں ’این آرآئی گاوں‘ کے نام سے مشہور ہوگیا۔

یہ گاؤں دیہی ہندوستان اور بین الاقوامی اثر و رسوخ کے ایک دلچسپ امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے۔ بیرون ملک رہنے کے باوجود این آرآئی افراد اپنے آبائی گاوں کے ساتھ  مضبوط  تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں اور معاشی اور سماجی طور پر اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ انفراسٹرکچر، تعلیم اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو اکثر ان غیر ملکی باشندوں کی سرمایہ  کاری سے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہندوستانی دیہات جہاں اکثر اپنے روایتی طرز زندگی اور ثقافتی ورثے کے لیے پہچانے جاتے ہیں، وہیں گجرات کا یہ این آرآئی گاوں اپنی منفرد شناخت کے لیے مشہور ہے۔ اس کے باشندے دیہی جڑوں اور بین الاقوامی رابطوں کے درمیان ایک منفرد توازن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔