مکمل چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا، ہندوستان میں جزوی طور پر آئے گا نظر

فلکیاتی واقعہ کے تحت اس سال کا آخری مکمل چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا۔ لیکن ہندوستان میں یہ جزوی طور پر نظر آئے گا

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: فلکیاتی واقعہ کے تحت اس سال کا آخری مکمل چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا۔ لیکن ہندوستان میں یہ جزوی طور پر نظر آئے گا۔ سرکاری جیواجی آبزرویٹری کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجندر پرکاش گپتا نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ اس سال کا آخری مکمل چاند گرہن 8 نومبر کو ہوگا اور یہ گرہن جزوی طور پر ہندوستان میں نظر آئے گا۔

چاند گرہن پیر کی دوپہر 2 بجکر 38 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا درمیانی وقت 4 بج کر 29 منٹ ایک سیکنڈ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی جس کی وجہ سے تکمیل کے وقت چاند کو درمیانے سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔ جس کو مکمل چاند گرہن کہا جاتا ہے۔


گپتا نے بتایا کہ یہ گرہن شمالی اور جنوبی امریکہ، آسٹریلیا، ایشیا، شمالی بحرالکاہل اور بحر ہند میں نظر آئے گا اور ہندوستان میں کولکتہ، کوہیما، پٹنہ، پوری، رانچی، امپھال وغیرہ میں چاند طلوع ہونے کا وقت شام 5.12 بجے سے نظر آئے گا۔ مشرق میں ہونے کی وجہ سے ہم یہاں مکمل چاند گرہن دیکھ سکیں گے، باقی ہندوستان میں چاند کے طلوع ہونے کی پوزیشن کے مطابق صرف جزوی چاند گرہن ہی نظر آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اجین میں شام 5 بجکر 43 منٹ پر چاند طلوع ہونے کی وجہ سے یہ گرہن شام 6.19 بجے تک 36 منٹ تک جزوی طور پر نظر آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چاند گرہن کو ہم کھلی آنکھوں یا ٹیلی اسکوپ سے دیکھ سکتے ہیں، مشرقی ہندوستان کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں چاند گرہن کے وقت میں زیادہ فرق نہ ہونے کی وجہ سے ایک مختصر وقت کے لئے ہم صرف جزوی چاند گرہن ہی دیکھ سکیں گے۔ اجین کی قدیم ترین رصد گاہ میں عام شہریوں کو چاند گرہن دکھانے کے لیے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔