کلاس روم میں بچوں کو درس دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک ٹیچر کی موت

وینکٹیشور راؤ کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں ان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وینکٹیشور راؤ کو شدید دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

حرکت۔ قلب، تصویر آئی اے این ایس
حرکت۔ قلب، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: کلاس روم میں بچوں کو درس دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ایک ٹیچر کی موت ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے پاٹیم پالم ایم پی پی اسکول میں پیش آیا۔ تاڑی پلی گوڑم سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ ایس وینکٹیشور راؤ اپنی بیوی پرمیشوری اور بچوں کے ساتھ ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں رہتے ہیں۔ وینکٹیشور راؤ پاٹیم پالم ایم پی پی اسکول میں ٹیچر تھے اور ان کی بیوی بھی ایک اور اسکول کی ٹیچر ہے یہ جوڑا علیحدہ علیحدہ اسکولوں میں بطور ٹیچر کام کرتاہے۔

وینکٹیشور راؤ نے پیر کے روز صبح کی ڈیوٹی ختم کرکے دوپہر میں کھانا کھایا۔ کھانے کے بعد دوپہر کی ڈیوٹی کے دوران کلاس میں وینکٹیشور راؤ بچوں کو درس دے رہے تھے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ کلاس روم میں گر گئے جس کے ساتھ ہی کلاس روم میں موجود بچوں نے چینخ وپکار شروع کردی۔ بچوں کی آوازیں سن کر اسکول کے اساتذہ وہاں پہنچ گئے اور انھوں نے وینکٹیشور راؤ کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا، جہاں ان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وینکٹیشور راؤ کو شدید دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔