الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالب علم بنا رہا تھا بم، دھماکے کے دوران شدید زخمی، اسپتال میں داخل

ہاسٹل کے کمرہ نمبر 68 میں بم دھماکہ ہوا، جس میں ایک طالب علم غیر قانونی طور پر مقیم تھا۔ بم دھماکے کے واقعے میں زخمی ہونے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

الہ آباد: الہ آباد سنٹرل یونیورسٹی کے پی سی بی ہاسٹل کے کمرہ نمبر 68 میں بم دھماکہ ہوا۔ بم پھٹنے سے پربھات نامی طالب علم زخمی ہو گیا۔ اس کے ایک ہاتھ کا پنجہ اُڑ گیا اور اس کے سینے میں بم کے چھرے لگ گئے۔ طالب علم پی سی بی کے اس کمرے پر قبضہ کر کے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھا۔ کرنل گنج تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہے۔ زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بم دھماکے کے بعد وہاں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ طلباء کی مدد سے زخمی طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بنرجی ہاسٹل میں رہنے والا ایک طالب علم بدھ کے روز مبینہ طور پر بم بناتے ہوئے دھماکے سے اس کے دائیں ہاتھ پر بری طرح زخمی ہو گیا۔


پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق اسے تشویشناک حالت میں ایس آر این اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر (شیواکوٹی) راجیش کمار یادو نے بتایا کہ الہ آباد یونیورسٹی میں ایم اے کا طالب علم پربھات یادو پی سی بنرجی ہاسٹل میں رہتا ہے اور آج شام وہ مبینہ طور پر بم بنا رہا تھا کہ اچانک دھماکے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک اور طالب علم کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر پولیس پربھات یادو کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے گی۔ تاہم پولیس اب اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ الہ آباد یونیورسٹی میں ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ کئی طلبہ گروپوں پر ہاسٹل میں غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔