دہلی یونیورسٹی پر سنگین الزام! فیکلٹی آف لا نے 400 سے زیادہ طلبا کو صفر نمبر دے کر فیل کر دیا

طلبا کا کہنا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کی لا فیکلٹی میں 400 سے زیادہ طلبا کو صفر نمبر دے کر فیل کر دیا گیا ہے، تاہم اب احتجاج اور یونیورسٹی انتظامہ کی یقین دہائی کے بعد طلبا کو نتائج میں تبدیلی کی امید ہے

دہلی یونیورسٹی / IANS
دہلی یونیورسٹی / IANS
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے طلبا نے لا فیکلٹی کے نتائج میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے۔ دہلی یونیورسٹی کی لا فیکلٹی میں 400 سے زائد طلباء کو صفر نمبر دے کر فیل کر دیا گیا۔ اس کے خلاف جمعہ کو طلبہ کی بڑی تعداد نے لا فیکلٹی کے باہر اپنا احتجاج درج کرایا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ احتجاج کے بعد لا فیکلٹی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اس میں تصیح کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جمعہ کو لا فیکلٹی کے نتائج میں تفاوت پر بھرپور مظاہرہ کیا۔ جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے اطلاع جاری کرتے ہوئے نتائج میں غلطی کو جلد از جلد دور کرنے کو کہا۔

مظاہرین کے مطابق لا فیکلٹی کے طلبا کے امتحانات کے نتائج کچھ دن پہلے جاری کئے گئے تھے۔ اس میں بہت سے طلبا کو مارک شیٹ میں صفر نمبر یا یا غیر حاضر ظاہر کرتے ہوئے فیل کر دیا۔ اس پر طلبا نے ایک گوگل فارم کے ذریعے طلبا کی رائے طلب لی۔ اس گوگل فارم میں تقریباً 400 طلبا نے بتایا کہ انہیں فیل قرار دیا گیا ہے۔


احتجاج کی قیادت کر رہے روہت شرما نے کہا کہ آج ہم نے فیکلٹی آف لا میں حال ہی میں جاری کردہ فیکلٹی آف لا کے نتائج میں تفاوت کو لے کر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام نتائج میں فوری بہتری لائی جائے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لا میں 400 سے زائد طلبا کو صفر نمبر دے کر فیل کیا گیا۔ تاہم اب احتجاج کرنے والے طلبا یونیورسٹی کی یقین دہانی کے بعد نتائج میں تبدیلی کی توقع کر رہے ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ لا فیکلٹی دوبارہ حساب کتاب کر کے درست نتیجہ جلد جاری کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔