اے۔ آر۔ رحمان کی طبیعت اچانک بگڑی، چنئی کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل

اے آر رحمان کو سینے میں درد کی شکایت تھی، جس کے بعد انہیں چنئی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرس کی ٹیم کی نگرانی میں علاج جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اے آر رحمان (فائل)/ آئی اے این ایس</p></div>

اے آر رحمان (فائل)/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن کو لے کر ایک بُری خبر سامنے آئی ہے۔ اے آر رحمٰن کی آج اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں چنئی کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کا علاج ڈاکٹرس کی ٹیم کی نگرانی میں چل رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اے آر رحمان کو سینے میں درد کی شکایت تھی، جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں لے جایا گیا۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اے آر رحمان کی انجیوگرام کی جا سکتی ہے۔ حالانکہ ابھی ان کی صحت کو لے کر پوری جانکاری سامنے نہیں آئی ہے لیکن ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سے ان کے تمام فینس فکر مند ہیں اور وہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے آر رحمان گزشتہ دن ہی لندن سے ملک لوٹے تھے اور تبھی سے انہیں کچھ کمزوری محسوس ہو رہی تھی۔ اس کی وجہ سے گزشتہ رات جانچ کے لیے اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹر نے انہیں ڈی ہائیڈریشن کا مسئلہ بتایا۔


اے آر رحمان کی بات کریں تو انہیں موسیقی کی دنیا کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ انہیں بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی تھی۔ 4 سال کی چھوٹی عمر میں ہی وہ پیانو سیکھنے لگے تھے۔ بچپن میں ہی وہ کئی سارے موسیقی کے آلات بجانے لگے تھے۔

اے آر رحمان کے والد آر۔کے شیکھر تمل اور ملیالم فلموں کے بڑے میوزک کمپوزر تھے۔ رحمان بچپن میں ہی والد کو میوزک میں اسسٹ کرنے لگے تھے۔ اسی طرح ان کے گانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ لیکن جب وہ 9 سال کے تھے تبھی ان کے سر سے ان کے والد کا سایہ اٹھ گیا تھا۔ ایسے میں انہیں چھوٹی عمر میں ہی پڑھاٰئی کے ساتھ کام کرکے اپنے کنبہ کو سپورٹ کرنا پڑا تھا۔


اے۔ آر۔ رحمان نے اب تک کئی فلموں میں اپنی خوبصورت موسیقی سے لوگوں کو لطف اندوز کیا ہے۔ کچھ خاص فلموں میں دل سے، لگان، جودھا اکبر، تال، دہلی-6، رنگ دے بسنتی اور 'راک اسٹار' وغیرہ شامل ہیں۔ آج اے آر رحمان کی ملک کے سب سے بڑے میوزک کمپوزر کے طور پر پہچان بن چکی ہے۔ دنیا بھر میں ان کا نام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔