جموں و کشمیر کے پونچھ علاقہ میں زوردار دھماکہ، ایک اگنی ویر کی موت، 2 دیگر جوان زخمی

فوج نے لینڈمائن دھماکہ میں ٹی آر ایف کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ فوج کے مطابق پونچھ کے ایک اندرونی علاقہ میں گشت کے دوران پرانی لینڈمائن میں یہ دھماکہ ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/Whiteknight_IA">@Whiteknight_IA</a></p></div>

تصویر@Whiteknight_IA

user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں 25 جولائی کو ایل او سی کے پاس لینڈمائنس یعنی بارودی سُرنگ دھماکہ میں ایک اگنی ویر کی موت ہو گئی ہے۔ اس دھماکہ میں 2 دیگر جوانوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ جس اگنی ویر کی حادثہ میں موت ہوئی ہے، اس کا نام للت کمار بتایا جا رہا ہے جو کہ اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے رہنے والے تھے۔

افسران نے بتایا کہ کرشنا وادی کے علاقہ میں گشت کے دوران ایک بارودی سُرنگ دھماکہ ہوا، جس میں ایک اگنی ویر جوان کی موت ہو گئی، جبکہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔ فوج نے اس حملے میں ٹی آر ایف کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ فوج کے مطابق پونچھ کے ایک اندرونی علاقہ میں گشت کے دوران پرانی لینڈمائن میں یہ دھماکہ ہوا۔ افسران نے یہ بھی بتایا کہ زخمی جوانوں میں سے ایک جے سی او ہے جسے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔


وہائٹ نائٹ کور نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں جانکاری دی ہے کہ ’’جی سی او وہائٹ نائٹ کور اور سبھی رینک نے 7 جاٹ رجمنٹ کے اگنی ویر للت کمار کو خراج عقیدت پیش کی، جنھوں نے کرشنا وادی بریگیڈ کے علاقہ میں گشت کے دوران ایک بارودی سُرنگ دھماکہ میں عظیم قربانی دی۔‘‘ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ہم غم کے اس وقت میں تکلیف زدہ کنبہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔