دہلی کے شادی پور میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل، 2 گرفتار

ملزمان کی شناخت منیش کمار (19) اور لال چند عرف پرمود (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔ پولیس کو تقریباً 11.30 بجے واقعہ کی اطلاع ملی۔

دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
دہلی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے شادی پور علاقے میں روڈ ریج کے ایک واقعے میں دو افراد نے ایک 39 سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ ملزمان کی شناخت منیش کمار (19) اور لال چند عرف پرمود (20) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔ پولیس کو تقریباً 11.30 بجے واقعہ کی اطلاع ملی۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ ایک شخص سڑک پر زخمی حالت میں پڑا ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ "منیش اور لال چند ٹیکسی میں جا رہے تھے۔ تیسرا شخص اپنی اسکوٹی پر جا رہا تھا۔ تینوں میں پہلا راستہ دینے کو لے کر جھگڑا ہوا، جس کے بعد ان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ ملزم نے اسے دھکا دیا، اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس ٹیم کو پتہ چلا کہ مقامی لوگ زخمی شخص کو قریب کے سرکاری اسپتال لے گئے ہیں۔


متوفی، جس کی شناخت بعد میں پنکج ٹھاکر کے نام سے ہوئی، ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ کا معائنہ، مقامی انٹیلی جنس کے ذریعہ حاصل معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی اسکیننگ کی بنیاد پر، دو مبینہ افراد کی شناخت کی گئی۔ معاملے کی ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ملزمین نے پنکج کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔