شارٹ سرکٹ سے سیالدہ-اجمیر ایکسپریس میں لگی زبردست آگ، مسافروں نے کھڑکی سے کود کر بچائی جان

ٹرین میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی موقع پر ریل ملازمین اور فائر بریگیڈ کے اہلکار پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا، تازہ ترین خبروں کے مطابق آگ پر قابو تو پا لیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ریل، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریل، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اڈیشہ میں کورومنڈل ٹرین حادثہ کی خوفناک داستانیں سامنے آنے کا سلسلہ ابھی رکا بھی نہیں ہے، اور منگل کی صبح سیالدہ سے اجمیر جا رہی 12987 ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ آگ پوری بوگی میں پھیل گئی اور بڑی مشکل سے مسافروں نے چین پُلنگ کر کے ٹرین کو روکا۔ پھر ایمرجنسی کھڑکی سے یکے بعد دیگرے کئی لوگوں نے باہر کود کر اپنی جان بچائی۔

ٹرین میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی موقع پر ریل ملازمین اور فائر بریگیڈ کے اہلکار پہنچے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آگ پر قابو تو پا لیا گیا ہے، لیکن راحت کاری کا عمل ہنوز جاری ہے۔ یہ حادثہ کانپور-پریاگ راج ریل لائن پر کوشامبی ضلع میں بھرواری اسٹیشن کے پاس پیش آیا۔


کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیالدہ سے چل کر 12987 ایکسپریس ٹرین اجمیر جا رہی تھی۔ جیسے ہی یہ ٹرین پریاگ راج اسٹیشن کے آگے کوشامبی ضلع میں بھرواری اسٹیشن کے پاس پہنچی، اچانک کوئی شارٹ سرکٹ ہو گیا۔ ٹرین میں آگ دیکھ کر مسافروں میں افرا تفری پھیل گئی۔ آناً فاناً میں مسافروں نے چین پُلنگ کر ٹرین روکی اور کھڑکیوں سے کودنا شروع کر دیا۔ اچھی بات یہ رہی کہ حادثے میں کسی کی جان نہیں گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔