پہلگام میں دہشت گردی کی گھناؤنی شکل دیکھی گئی، یہ انسانیت کے لیے چیلنج، ایس سی او سمٹ میں وزیر اعظم مودی کا خطاب

وزیر اعظم مودی شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ سے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملہ صرف ہندوستان کی روح پر حملہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کے لیے چیلنج ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / Getty Images</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 چین کے تیانجن میں ہو رہی شنگھائی تعاون تنظیم چوٹی کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے پاکستان کو خوب کھری کھوٹی سنائی ہے۔ پڑوسی ملک کا نام لیے بغیر انہوں نے دہشت گردی پر کھل کر بات کی. وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ پہلگام کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یہ حملہ صرف ہندوستان کی روح پر حملہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کے لیے چیلنج ہے۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے آگے کہا- ’’دہشت گردی انسانیت کے لیے ساجھا چیلنج ہے۔ ہندوستان طویل عرصے سے دہشت گردی کی لعنت جھیل رہا ہے۔ کتنے ہی بچے یتیم ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں پہلگام میں دہشت گردی کی بہت ہی گھناؤنی شکل دیکھی گئی۔ اس دوران جو دوست ملک ہمارے ساتھ تھے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سوال اٹھنا فطری ہے۔ دہشت گردی پر ہمیں کوئی بھی دوہرا معیار نہیں ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ہر رنگ کی مخالفت کرتے ہیں۔


ہندوستانی وزیر اعظم نے کہا کہ سلامتی، امن اور استحکام کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے لیکن دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ دہشت گردی صرف ایک ملک کی سلامتی کے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے چیلنج ہے۔ کوئی بھی ملک، کوئی بھی سماج، کوئی بھی شہری اس سے خود کو محفوظ نہیں مان سکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اتحاد پر زور دیا ہے۔ ہندوستان نے مشترکہ اطلاعات مہم کی قیادت کرکے القاعدہ اور اس سے جڑی دہشت گرد تنظیموں سے لڑنے کی پہل کی۔ ہم نے دہشت گردی کی مالی مدد کے خلاف آواز اٹھائی۔ اس میں آپ کے تعاون کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔