دہلی ایمس کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب لگی آگ

دہلی ایمس کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچی۔

<div class="paragraphs"><p>ایمس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایمس، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی ایمس کے ایمرجنسی وارڈ کے قریب زبردست آگ لگ گئی۔ خبر ہے کہ  اینڈوسکوپی روم میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچی۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ پیر کی صبح تقریباً 11.54 بجے لگی۔ حادثے کے بعد جلد بازی میں تمام مریضوں کو ایمرجنسی وارڈ سے بچا کر دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل جون 2021 کو ایمس اسپتال میں آگ لگنے سے ہلچل مچ گئی تھی۔ آگ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے گیٹ نمبر 2 کے نزدیک کنورژن بلاک کی نویں منزل میں رات تقریباً 10 بجے لگی تھی۔ موقع پر پہنچی 26 سے زائد گاڑیوں نے رات گئے آگ بجھانے کا کام کیا تھا۔ آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا تھا ۔ اس آگ کی وجہ سے خصوصی کورونا لیب میں رکھے نمونے جل کر راکھ ہو گئے تھے۔


واضح رہے کہ دہلی کے ایمس اسپتال میں ملک بھر سے مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ جانکاری کے مطابق، ہر روز تقریباً 12 ہزار مریض علاج کے لیے دہلی ایمس پہنچتے ہیں۔

ایمس میں تعمیراتی ترقی  کے سلسلے میں تیزی سے کام چل رہا ہے۔ ایمس کے ری ڈیولپمنٹ پلان کے تحت ایمس میں 50 نئے آپریشن تھیٹر بنائے جانے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 300 ایمرجنسی بیڈز سمیت 3000 اضافی مریضوں کی دیکھ بھال کے بستر بھی تیار کیے جانے ہیں۔ کمیٹی نے مرکزی وزارت صحت کو مشورہ دیا ہے کہ وزارت بغیر کسی تاخیر کے دہلی ایمس کے ماسٹر پلان کو منظوری دے تاکہ مارچ 2024 تک ایمس عالمی معیار کے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا مقصد حاصل کر سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔