جامعہ نگر کی پارکنگ میں لگی آگ، 10 کاریں اور 80 ای رکشا جل کر خاک

دہلی کے جامعہ نگر میں بدھ کو ایک پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے جامعہ نگر میں بدھ کو ایک پارکنگ ایریا میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق آگ علی الصبح 5 بجے کے قریب لگی، جس کے سبب موقع پر افرا تفری پھیل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق جس پارکنگ میں آگ لیگ ہے وہاں ای رکشا کو چارج کیا جاتا ہے۔

ڈی ایف ایس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ مین تکونہ پارک کی میٹرو پارکنگ میں آگ لگ گئی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ اس حادثے میں کم از کم 10 کاریں، دو اسکوٹی، ایک موٹر سائیکل، 30 نئے ای رکشا اور 50 پرانے ای رکشے جل گئے۔


ڈی ایف ایس کے ڈائرکٹر اتل گرگ نے کہا ’’آگ جامعہ نگر کے میٹرو پارکنگ ایریا میں لگی۔ آگ نے گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔‘‘

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔