ممبئی کی کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر موجود

اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تیسری منزل پر لگی تھی جو پھیلتے ہوئے اوپر کی طرف چھٹی منزل تک اور نیچے پہلی منزل تک پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی کے ڈومبی ولی لوڑھا فیز 2 واقع ایک کثیر منزلہ عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ دھیرے دھیرے کئی منزل تک پہنچ گئی ہے اور عمارت میں رہنے والے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل فوری طور پر شروع ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومبی وَلی لوڑھا فیز 2 کے کھونا ایسٹیریلا ٹاور کی گیلری میں آگ لگی تھی۔ تیسری منزل پر یہ حادثہ ہوا جس سے اٹھی آگ کی لپٹیں دھیرے دھیرے نیچے پہلی منزل اور اوپر کی طرف چھٹی منزل تک پہنچ گئی۔ اچھی بات یہ تھی کہ لوگ تیسری منزل تک ہی رہ رہے تھے اور اوپری منزل خالی تھے۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع ہو گئیں۔


اس درمیان عمارت میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عمل بھی شروع ہو گیا اور موصولہ اطلاع کے مطابق سبھی مکینوں کو بہ حفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔ کچھ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی اور تیز ہوا چلنے کے سبب تیزی کے ساتھ آگ اوپر اور نیچے کی طرف پھیلنے لگی۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈنگ کی گیلری والی کھڑکیوں سے آگ کی لپٹیں نکل رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ممبئی آتشزدگی کے معاملے اکثر سامنے آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ممبئی کے گرگاؤں چوپاٹی علاقہ میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ اس حادثہ میں کئی لوگوں کی موت جلنے سے ہو گئی تھی اور کچھ افراد دَم گھٹنے کی وجہ سے موت کی نیند سو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔