پی ایم مودی کے ذریعہ لال قلعہ سے اعلان کے ایک روز بعد ہی ’وشوکرما یوجنا‘ کو مل گئی کابینہ کی منظوری

لال قلعہ سے پی ایم مودی نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شروع میں ’وشوکرما یوجنا‘ کو 15 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور بعد میں اسے بڑھایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پی ایم مودی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کے موقع پر لال قلعہ سے ’وشوکرما یوجنا‘ کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے 24 گھنٹے کے اندر، یعنی محض ایک روز بعد ہی مرکزی حکومت سے منظوری مل گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کو ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں ’وشوکرما یوجنا‘ پر مہر لگا دی گئی۔ 2024 کے لوک سبھا انتخاب سے قبل مودی حکومت کے اس منصوبہ کے ذریعہ او بی سی طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اس ’وشوکرما یوجنا‘ کو ستمبر میں وشوکرما جینتی کے دن لانچ کیا جائے گا۔ مرکز کے اس منصوبہ کا مقصد سنار، راج مستری، نائی، لوہار جیسے کام کرنے والے لوگوں کو مدد پہنچانا ہے۔ لال قلعہ سے پی ایم مودی نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شروع میں اس منصوبہ کو 15 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا اور بعد میں اسے بڑھایا جائے گا۔ لانچنگ کے وقت مرکزی حکومت اس منصوبہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دے گی۔


واضح رہے کہ 15 اگست کو جب وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے ملک کو خطاب کیا تھا تب انھوں نے کچھ اہم اعلانات کیے تھے۔ وشوکرما یوجنا کے علاوہ پی ایم مودی نے ’لکھ پتی دیدی‘ منصوبہ سے متعلق بھی اہم جانکاری دی تھی۔ پی ایم مودی نے بتایا تھا کہ حکومت کا ہدف 2 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا ہے۔ اس کے ذریعہ دیہی خواتین کو ڈرون چلانے اور اس کا استعمال کرنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اس کا خصوصی استعمال ایگریکلچر سیکٹر میں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔