اتر پردیش: بی جے پی لیڈر اور ان کی فیملی کے خلاف تشدد و رنگداری کا مقدمہ درج

پولس کا کہنا ہے کہ کسیری بازار باشندہ سردار ترنجیت سنگھ نے شہر کوتوالی میں تحریر دے کر الزام لگایا کہ بی جے پی لیڈر منیش سیٹھی غیر قانونی شراب، جسم فروشی و آن لائن جوئے کا کاروبار کرتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جونپور: اتر پردیش کے ضلع جونپور کے شہر کوتوالی پولس نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اقلیتی سیل کے سکریٹری منیش سیٹھی مع کنبے کے خلاف تشدد، رنگداری، گالم گلوج و جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کسیری بازار باشندہ سردار ترنجیت سنگھ نے منگل کی رات شہر کوتوالی میں تحریر دے کر الزام لگایا کہ بی جے پی لیڈر منیش سیٹھی غیر قانونی شراب، جسم فروشی و آن لائن جوا کا کاروبار کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر غیر قانونی شراب برآمد کر کے ان کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔ اسی رنجش کو لے کر منیش سیٹھی ان کی بیوی چھایا سیٹھی، بیٹے مانک سیٹھی اور دیگر چار نے 25مئی کی شام تلوار جیسا ہتھیار لے کرسردار رنجیت سنگھ کی دوکان نمبر۔64 پر قبضہ کرلیا۔ رنگداری کا مطالبہ کرتے ہوئے پورے کنبے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ پورا واقعہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ شہر کوتوال پوان کمار نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 28 May 2020, 3:11 PM