مختار انصاری کے قریبی کملیش سنگھ 'پردھان' کے مکان پر چلا بلڈوزر

ذرائع کے مطابق کملیش سنگھ مختار انصاری گینگ کے سرگرم رکن تھے۔ انہدامی کاروائی کی نوٹس ہفتہ کی شام تعمیل کرائی گئی تھی۔ آج صبح چھ بجےسے ہی تقریباً آدھا درج بلڈوزر مکان کو منہدم کرنے میں لگ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور کے شہر کوتوالی تھانہ علاقے میں شہ زور لیڈر مختار انصاری کے معاون رہے کملیش سنگھ 'پردھان' کا کروڑ روپئے کی غیر قانونی تعمیرات کو اتوار کی صبح زمیں دوز کر دیا گیا۔ ایس ڈی ایم صدر نے بتایا کہ مکان کے غیر قانونی تعمیر کے سلسلے میں کافی لمبے عرصے سے مقدمہ چل رہا تھا۔ چار مئی 2022 کو عدالت کے فیصلے کے بعد انہیں مکان کی تعمیر کو گرانے کا کئی بار نوٹس دیا گیا۔ آج اسی ضمن میں غیر قانونی تعمیرات کو زمیں دوز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کملیش سنگھ مختار انصاری گینگ کے سرگرم رکن تھے۔ انہدامی کاروائی کی نوٹس ہفتہ کی شام تعمیل کرائی گئی تھی۔ آج صبح چھ بجےسے ہی تقریباً آدھا درج بلڈوزر مکان کو منہدم کرنے میں لگ گئے۔ ایس ڈی ایم صدر اور سی او سٹی شہر کوتوال سمیت سینکڑوں پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے۔


قابل ذکر ہے کہ اس عمارت میں گزشتہ 20 سالوں سے کمرشل ٹیکس/ اسٹیٹ ٹیکس کا دفتر بھی کام کر رہا تھا۔ جسے انہدامی کارروائی کے بعد متعلقہ افسران کی نگرانی میں سارے سامان کو نکال کر آئی ٹی آئی کالج کے ہاسٹل میں رکھوایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔