فصلوں کی رکھوالی کر رہے اونٹ پر سانڈ کا حملہ، موقع پر ہی موت!

کسانوں نے آوارہ مویشیوں و جنگلی جانوروں سے اپنی فصل کو بچانے کے لیے کرائے پر اونٹ منگایا تھا مگر سانڈ نے اونٹ پر ہی حملہ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

باندہ: اترپردیش کے باندہ ضلع میں ایک سانڈ نے اونٹ پر حملہ کر دیا جس میں اونٹ کی موت واقع ہو گئی۔ دراصل اس اونٹ کو ایک کسان اپنے کھیتوں کی رکھوالی کے لایا تھا اور اونٹ پر سوار ہو کر وہ سانڈ کو بھگا رہا تھا کہ سانڈ نے اونٹ پر حملہ کر دیا۔ اس حیران کن خبر سے علاقے میں اس سانڈ کی دہشت پھیل گئی ہے اور انتظامیہ اسے پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گاؤں والوں نے اس کی اطلاع ضلع کو انتظامیہ کو دی جس کے بعد ایس ڈی ایم نے سانڈ کو پکڑنے کا حکم جاری کیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ سانڈ کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔ یہ واقعہ پیلانی تحصیل کے پپر ہری گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ چونکہ کھیتوں میں گیہوں کی بوائی ہو چکی ہے اور کسان اپنی فصل کی حفاظت کے لیے دن رات پہریداری کر رہے ہیں۔ پپرہری گاؤں کے کسان فصلوں کی حفاظت کے لیے املور گاؤں سے کرائے پر اونٹ لائے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ اونٹ کو دیکھ کر جنگلی جانور بھاگ جاتے ہیں اور فصلوں کو نقصان نہیں پہنچاتے۔


لیکن اس علاقے کا ایک سانڈ وہاں آگیا اور اس نے اونٹ پر ہی حملہ کر دیا۔ اس سانڈ کے بارے میں گاؤں والوں نے بتایا کہ یہ کسی کو بھی مارنے کے لیے دوڑ  پڑتا ہے اور لوگ بھاگ کر اس سے اپنی جان بچاتے ہیں۔ اس کے حملے میں اونٹ بری طرح زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد گاؤں والوں میں اس سانڈ کا کافی خوف پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے کھیتوں میں جانے سے ڈرنے لگے ہیں۔

ایس ڈی ایم ششی بھوشن مشرا کے مطابق پیلانی تحصیل علاقے کا سانڈ مشتعل ہو گیا ہے۔ اس کو پکڑنے کے لیے ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو سانڈ کو پکڑ کر نوائچ گاؤں میں بنے جانوروں کے باڑے میں پہنچائے گی۔ ایس ڈی ایم کے مطابق کسان اونٹ پر چڑھ کر سانڈ کو بھگا رہا تھا جس سے وہ غصے میں آگیا اور اونٹ پر یہ حملہ کردیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔