کبوتر بازی: امریکہ بھیجنے کے نام پر 18 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی، 70 سالہ خاتون گرفتار

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس آر کے سنگھ نے بتایا کہ کبوتر بازی یعنی انسانی اسمگلنگ کے اس معاملے کے ملزمان میں شامل انل کمار اور لال چند کو 2010 میں ہی دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پولیس نے انسانی اسمگلنگ کے ایک معاملے میں امریکہ بھیجنے کے نام پر 18 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ملزمہ 70 سال کی ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ وہ 13 سال سے فرار تھی۔ دہلی پولیس کی اکنامک آفینس ونگ کے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس آر کے سنگھ نے بدھ کو 'یو این آئی' کو بتایا کہ ملزمہ کلوندر کور کو منگل کے روز دہلی کے چاندنی چوک علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ وہ پنجاب کے شہر گرداسپور کی رہائشی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیو رنجن اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پولیس کپِل پراسر کی نگرانی میں انسپکٹر ونود یادو، سب انسپکٹر وکرم سنگھ، حولدار شیام ویر کی ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس آر کے سنگھ نے بتایا کہ کبوتر بازی یعنی انسانی اسمگلنگ کے اس معاملے کے ملزمان میں شامل انل کمار اور لال چند کو 2010 میں ہی دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ سنگھ نے بتایا کہ پنجاب کے گرداسپور کے رہائشی متاثرہ امرجیت سنگھ نے دہلی پولیس سے شکایت کی تھی کہ 2006 میں جاگیر سنگھ، کلوندر سنگھ اور کلدیپ سنگھ نے دہلی سے اپنے ساتھی ایجنٹ کے ساتھ مل کر 18 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی۔ یہ تینوں ملزمان بھی پنجاب کے گرداسپور کے ہی رہائشی ہیں۔ امرجیت کی شکایت پر چار اپریل 2008 کو دہلی پولیس کی اکنامک آفینس ونگ پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔


پولیس کو دی گئی شکایت میں امرجیت نے کہا تھا کہ جاگیر سنگھ، کلوندر سنگھ اور کلدیپ سنگھ نے اس سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ ان کے دہلی میں ایسے کچھ لوگوں سے رابطے ہیں۔ جو اس کے بیٹے (امرجیت) نشان سنگھ کو امریکہ کا ویزہ دلانے اور وہاں بھیجنے میں مدد کریں گے۔ اس یقین پر امرجیت ملزمان کے ساتھ دہلی کے پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل میں کل 18 لاکھ روپے طے رقم میں سے ایک لاکھ روپے پیشگی دے دیئے۔

ملزمان نے 20 دنوں کے اندر ویزا دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ کچھ دنوں بعد ان لوگوں نے کہا کہ جلد ہی اس کے بیٹے نشان سنگھ کو امریکہ بھیج دیا جائے گا۔ ملزمان نے یقین دلایا کہ تین نومبر 2006 کو امریکہ کے لئے جہاز کے ٹکٹ کی بکنگ کرلی گئی ہے۔ اس یقین دہانی پر امرجیت نے ملزمان کو باقی 17 لاکھ روپے کی رقم دو نومبر 2006 کو پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل میں دے دی۔ روپے لینے کے بعد ملزمان غائب ہوگئے۔ متاثرہ نے کافی انتظار کے بعد شکایت درج کرائی۔ اسی بنیاد پر تحقیقات شروع کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔