97 فیصد وزرائے اعلیٰ کروڑپتی، جگن موہن سب سے امیر اور ممتا سب سے غریب، اے ڈی آر کی رپورٹ میں انکشاف

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ملکیت 3 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اے ڈی آر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اے ڈی آر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایسو سی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارم (اے ڈی آر) کے انتخابی حلف نامہ کے تجزیہ سے واضح ہوا کہ ملک میں 29 موجودہ وزرائے اعلیٰ کروڑپتی ہیں۔ ان میں سے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی ملکیت سب سے زیادہ 510 کروڑ روپے ہے، جبکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ملکیت سب سے کم 15 لاکھ روپے ہے۔

اے ڈی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین اور ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی ملکیت بھی ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ہے۔ اے ڈی آر اور الیکشن واچ کے مطابق وہ موجودہ 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرائے اعلیٰ کے انتخابی حلف نامہ کا تجزیہ کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں۔ ان میں 28 ریاستوں، دو مرکز کے زیر انتظام خطوں (دہلی اور پڈوچیری) کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔ اس میں جن 30 وزرائے اعلیٰ کے انتخابی حلف ناموں کا تجزیہ کیا گیا، ان میں 29 (97 فیصد) کروڑپتی ہیں اور ان کی اوسط ملکیت 33.96 کروڑ روپے ہے۔


کچھ وزرائے اعلیٰ کی ملکیت پر سرسری نظر ڈالی جائے تو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ملکیت 510 کروڑ روپے، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کی ملکیت 163 کروڑ روپے اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک کی ملکیت 63 کروڑ روپے ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ملکیت 3 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔