امریکہ میں 95 فیصد وفاقی کارکنوں کی ٹیکہ کاری

امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کے کووڈ 19 رسپانس کوآرڈینیٹر جیف جینٹس کے مطابق امریکہ نے وفاقی ملازمین کی کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے 95 فیصد تعمیل کی شرح حاصل کر لی ہے

امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
امریکہ کورونا / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ نے وفاقی ملازمین کی کووڈ 19 ویکسینیشن کے لیے 95 فیصد تعمیل کی شرح حاصل کر لی ہے۔ امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کے کووڈ 19 رسپانس کوآرڈینیٹر جیف جینٹس نے ٹیلی ویژن پر بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 3.5 ملین وفاقی ملازمین میں سے 95 فیصد کو کووڈ-19 کی ویکسین لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس کسٹمز اور فیڈرل بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) میں ویکسینیشن کی تعمیل کی شرح تقریباً 98 فیصد اور فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) میں 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں ہر بالغ کو ویکسین کی تیسری خوراک فراہم کرنے کے لیے وافر بوسٹر ویکسین اکٹھی کر لی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */