90 گھنٹے کام: سبرامنین کے بیان کی غلط تشریح کی گئی، سونیکا مرلی دھرن نے چیئرمین کا بچاؤ کیا
ایل اینڈ ٹی کی ایچ آر سربراہ سونیکا مرلی دھرن نے لوگوں سے ایک قدم پیچھے ہٹنے اور ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین کے الفاظ کے پیچھے کے سیاق و سباق اور ارادے کو پوری طرح سے سمجھنے کی گزارش کی ہے۔

ایس این سبرامنین اور سونیکا مرلی دھرن، تصویر سوشل میڈیا
ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین ایس این سبرامنین کے ہفتے میں 90 گھنٹے کام کرنے والے بیان پر ملک بھر میں بحث جاری ہے۔ اس بیان پر کئی مشہور شخصیات نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے، جس میں کئی صنعت کاروں نے سبرامنین کی صلاح کی سخت تنقید بھی کی ہے۔ اب لارسن اینڈ ٹروبو (ایل اینڈ ٹی) کی ایچ آر سربراہ سونیکا مرلی دھرن نے بھی اس معاملے پر اپنی بات کہی ہے۔ انہوں نے ایس این سبرامنین کے بیان کا بچاؤ کیا ہے۔
سونیکا مرلی دھرن نے معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین کے تبصرہ کی غلط تشریح کی گئی۔ اسے اس کے سیاق و سباق سے باہر لے جایا گیا اور پوری طرح سے غلط سمجھا گیا۔ جس وجہ سے غلط فہمی اور غیر ضروری تنقید ہوئی۔
سونیکا نے آگے کہا "میں یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ ایس این ایس نے کبھی بھی 90 گھنٹے کام کے ہفتہ کے اشارہ کو لازمیت نہیں دی ہے۔ وہ ہر ملازم کو اپنے کنبہ کا حصہ مانتے ہیں وہ اتحاد اور قربت کے جذبہ کو بڑھاوا دیتے ہیں، جو آج کی کارپوریٹ دنیا میں نایاب ہے۔"
انہوں نے کہا کہ سبرامنین بغیر کسی شبہ کے ایک ایسے لیڈر ہیں جو حقیقت میں اپنی ٹیم کی بھلائی کی پرواہ کرتے ہیں۔ وہ اپنی ٹیم کے لیے ایک مقوی اور مضبوط ماحول بنا کر دیتے ہیں۔ وہ ایسے عزائم کو متوازن کرنے کی غیر معمولی صلاحیت سے بھرپور ہیں۔ ان کی قیادت میں کام کرنا صرف ایک نوکری سے کہیں زیادہ ہے۔
سونیکا مرلی دھرن نے لوگوں سے ایک قدم پیچھے ہٹنے اور ایل اینڈ ٹی کے چیئرمین کے الفاظ کے پیچھے کے سیاق و سباق اور ارادے کو پوری طرح سے سمجھنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جیسے لیڈر مثبت تبدیلی اور ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان کی کوششوں کو غلط طریقے سے سمجھنے کے بجائے انہیں پہچاننا اہم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔