راجستھان میں شادی کی تقریب سے لوٹ رہے 9 افراد کی سڑک حادثہ میں موت

راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں شادی کی تقریب سے لوٹ رہے 9 لوگوں کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق وہ لوگ جس وین میں سوار تھے، وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں شادی کی تقریب سے لوٹ رہے 9 لوگوں کی سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق وہ لوگ جس وین میں سوار تھے، وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں 10 لوگ سوار تھے، جو مدھیہ پردیش کے ڈونگری (کھلچی پور) میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد لوٹ رہے تھے۔

یہ حادثہ ضلع کے اکلیرا تھانہ علاوہ میں بھوپال روڈ پر علی الصبح تین بے پیش آیا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی اور وین میں پھنسے زخمیوں کو نزدیکی عوامی صحت کے مرکز تک پہنچایا۔ اکلیرا پولیس تھانہ کے انسپکٹر سندیپ بشنوئی نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

انسپکٹر نے کہا، ’’اسپتال پہنچائے گئے 10 زخمیوں میں سے 9 کو مردہ قرار دے دیا گیا، جبکہ ایک کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وہ خطرے سے باہر ہے۔‘‘


بشنوئی نے بتایا، ’’اکلیرا قصبہ سے جمعہ کو ایک بارات مدھیہ پردیش کے کھلچی پور علاقہ میں گئی تھی۔ وین میں سوار 10 لوگ ہفتہ کو دیر رات گئے شادی کی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران این ایچ-52 پر اکلیرا کے پاس ان کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مہلوکین میں سے 7 ایک ہی گاؤں کے تھے اور اتوار کو ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔